پاکستان

کورونا قومی مسئلہ ، اس سے ڈرنا نہیں لڑناہے :فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احتیاط ہی کورونا وائرس کاواحدعلاج ہے،

اسلام آباد:معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احتیاط ہی کورونا وائرس کاواحدعلاج ہے، اس سے نمٹنے کیلئے موثرحکمت عملی طے کی گئی ہے ،کورونا سے ڈرنانہیں،قومی یکجہتی کیساتھ لڑناہے ،یہ قومی مسئلہ ہے ،پوری قوم ملکراسے شکست دے گی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کورونا سے خوفزدہ ہونے کے بجائے حفاظتی تدابیرپرعمل کریں،عوام کے جان ومال کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ اے پی پی کے مطابق ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا مسلم لیگ(ن) خود ایک بیانیہ پر یکسو نہیں، اپوزیشن کا بیانیہ بھی تقسیم ہے ، ان کا بیانیہ نیب سے بچاؤ اور مال چھپاؤ ہے ، اس لئے اپنی ہی جماعت کے لوگ اپنے لیڈر کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں،تاریخ بتاتی ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے وہی انتخابی نتائج تسلیم کئے ، جس میں صرف وہ کامیاب ہوئے ،خود کو امیر اور عوام کو غریب کرنے ، قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر ٹی ٹیز کے ذریعے پیسہ باہر بھجوانے میں ن لیگیوں کا کوئی ثانی نہیں،عوام نے دہائی دیکر فسطائی راج سے نجات حاصل کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: