Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
کرونا کےتصدیق شدہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ - آرسی ویب نیوز
تازہ خبر

کرونا کےتصدیق شدہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ

کرونا وائرس کی تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ منگل کو سندھ سے مزید 5 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان مریضوں نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب کا سفر کیا تھا۔
سندھ میں منگل کی صبح بارہ بجے تک کرونا مریضوں کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔ سکھر میں تفتان سے آنے والے 119 زائرین وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ کراچی میں 35 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں ایک مریض موجود ہے۔نئے آنےوالے مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اگر آپ پر کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو ان دو نمبروں 99203443-021، 99204405-021 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کے دفتر میں حکام کال وصول کریں گے اور آپ سے چند بنیادی سوال کرنے کے بعد آپ کو ایک مخصوص ڈاکٹر کا رابطہ نمبر دیں گے۔
دوسرے مرحلے میں آپ ڈاکٹر کو کال کریں جو آپ سے مکمل معلومات لینے کے بعد آپ کو ٹیسٹ کیلئے بلائے گا۔ اگر ڈاکٹر یہ سمجھے کہ آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تو محکمہ صحت کی ٹیم فوری آپ کے پاس پہنچ جائےگی۔
جب آپ ڈاکٹر کو کال کریں گے تو وہ آپ سے نام، فیملی نام، پتہ،علامات اوران کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: