Home / پاکستان / کرنٹ سے بچوں کی ہلاکت ،مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاج

کرنٹ سے بچوں کی ہلاکت ،مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مقام حیات میں واپڈا کی ہائی وولٹیج تاروں سے دو بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہونے پر بچوں کے ورثاء اور اہل علاقہ کا واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم ، وفاقی وزیر پانی و بجلی سمیت ارباب اختیار سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، چند روز قبل مقام حیات کے محنت کش عباس علی کے دو بچے 8 سالہ قیصر اور 6 سالہ محسن عباس چھت پر کھیلتے ہوئے واپڈا کی چھت کے قریب سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں کو چھو جانے کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے ، اہل علاقہ اور شہریوں نے گزشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے دو بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا، چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی اور دیگر حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سامنے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کی جائے گی اور دھرنا دیا جائے گا۔

About admin

Check Also

وکلا آئندہ ہڑتال نہیں کرینگے, چیف جسٹس

قانون کے دائرے میں سب کو با ت کی اجازت ، حکومت سخت سائبر قوانین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: