Home / کھیل / کبڈی ورلڈکپ :پاکستان نے آسٹریلیا کو 62-25سے زیرکرلیا

کبڈی ورلڈکپ :پاکستان نے آسٹریلیا کو 62-25سے زیرکرلیا

بھارت نے ایران کو 50-39اور جرمنی نے سیرالیون کو43-14سے شکست دی آج گجرات میں میدان سجے گا ،پاکستان کا آذربائیجان ،بھارت کا انگلینڈ سے مقابلہ شیڈول

فیصل آباد (نیوزرپورٹر)کبڈی ورلڈ کپ کے 5ویں روزفیصل آباد میں پول بی کے لیگ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 62-25کے سکور سے شکست دے دی ۔ پول اے کے لیگ میچ میں جرمنی نے سیرالیون کی ٹیم کو 43-14 سے ہرایا ۔ پول اے کے ہی لیگ میچ میں بھارت نے جارحانہ مقابلے کے بعد ایران کو 50-39 سے زیرکیا۔ آج ظہورالٰہی سٹیڈیم گجرات میں 2میچز شیڈول ہیں پہلے میچ میں پاکستان اور آذربائیجان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اور انگلینڈ کا مقابلہ ہوگا ۔پول اے میں بھارت اور ایران نے 6،6،جرمنی نے 4،انگلینڈ نے 2پوائنٹس حاصل کئے ہیں ،سیرالیون نے کوئی میچ نہیں جیتا۔پول بی میں پاکستان اورآسٹریلیاکے 4،4،کینیڈا کے دو پوائنٹس ہیں جبکہ آذربائیجان کاکوئی پوائنٹ نہیں ۔پول اے سے بھارت اورایران جبکہ پول بی سے پاکستان اور آسٹریلیانے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔

About admin

Check Also

رنگا رنگ تقریب,ناچ گانا, آتش بازی,پی ایس ایل5شروع

افتتاحی تقریب کا قومی ترانے سے آغاز،350فنکاروں نے رنگ جما دیا ،گلوکاروں نے آواز کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: