Home / میانوالی / کالاباغ ڈیم سے کوئی آبادی ڈوبے گی نہ ہی زمین بنجر ہو گی

کالاباغ ڈیم سے کوئی آبادی ڈوبے گی نہ ہی زمین بنجر ہو گی

دریائے سندھ پر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز1953 میں ہوا اور 1973تک یہ منصوبہ صرف فائلوں کی ہی نذر رہا

کالاباغ :۔ان بیس سالوں کے دوران کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی لاگت کا تخمینہ پانچ ارب ڈالر لگایا گیا تھا جو اب بڑھ کر 15ارب ڈالر سے بھی زائد ہو چکا ہے ۔دنیا بھر کے آبی ماہرین اس منصوبے کو ہر لحاظ سے مکمل قرار دے چکے ہیں اور اس کی تعمیر سے کسی بھی صوبے کی آبادی ڈوبنے کا خطرہ ہے اور نہ کسی صوبے کی زمین بنجر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ایک سروے کے مطابق اس وقت تک کالاباغ ڈیم پر حکومت کے اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں لیکن بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ پاکستان کے دیگر تین صوبوں کو یہ منصوبہ قبول نہیں وہ ان فوائد کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسے کالاباغ ڈیم کی بجائے کالاناگ کہتے ہیں ،کالاباغ سے کچھ فاصلے پر پیر پہائی نامی گاؤں کے قریب کالاباغ ڈیم کی سائٹ موجود ہے جہاں پہاڑوں کے درمیان قدرتی طور پیالہ نما جگہ بنی ہوئی ہے جو ڈیم کی تعمیر کے لیے انتہائی مناسب ہے ۔

About admin

Check Also

ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں، رانا ذوالفقار علی

اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت تحفظ نباتات رانا ذوالفقار علی نے تحصیل پپلاں اور عیسیٰ خیل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: