Home / پاکستان / کالاباغ:ضلعی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام

کالاباغ:ضلعی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام

کالاباغ:ضلعی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام شہریوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔ عیدالاضحی قریب آتے ہی کالاباغ کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کے نام پر منافع خوروں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے کمر کس لی سبزیوں سمیت اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے دوسری جانب دکاندار حضرات کہتے ہیں اگر سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے تو انتظامیہ آڑھتیوں کو قابو میں کریں۔واضح رہے کہ جہاں مہنگائی کے جن نے بے قابو ہو کر غریب عوام کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں وہیں انتظامیہ کے سب اچھا کے دعووں کی قلعی بھی کھول دی ہے ۔

About admin

Check Also

وکلا آئندہ ہڑتال نہیں کرینگے, چیف جسٹس

قانون کے دائرے میں سب کو با ت کی اجازت ، حکومت سخت سائبر قوانین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: