Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
ڈسٹرکٹ ہیڈکو ارٹر ہسپتال میانوالی میں مریض زیادہ،ڈاکٹر کم - آرسی ویب نیوز
پاکستان

ڈسٹرکٹ ہیڈکو ارٹر ہسپتال میانوالی میں مریض زیادہ،ڈاکٹر کم

میانوالی (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیڈکو ارٹر ہسپتال میانوالی میں طبی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں، بہت سے شعبہ جات میں اسپیشلسٹ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے او پی ڈی اتنی بڑھ گئی ہے کہ ڈی ایچ کیو میں علاج معالجے کیلئے آنیوالوں کو یہ گمان ہوتا ہے کہ پورا ضلع بیمار ہے ، ہسپتال میں جو ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں ان کے کمرے مریضوں سے بھرے پڑے ہوتے ہیں دوسری طرف ہر آدمی شکایت کرتا ہے کہ ڈاکٹروں اور تشخیصی آلات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو چیک اپ کرانے کیلئے سارا سارا دن خوار ہونا پڑتا ہے ،ضلع بھر کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اے گریڈ کے ہسپتال کا درجہ دے کر لوگوں کے ساتھ انصا ف کیاجائے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: