Home / پاکستان / ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکرمیں یوم شہدائے پولیس کی تقریب

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکرمیں یوم شہدائے پولیس کی تقریب

دریاخان: ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکرمیں یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد۔یادگار شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور سلامی دی گئی۔ ضلع بھر کی معروف سیاسی، سماجی، ادبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق 4 اگست پورے ملک میں یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے منایا جاتا ہے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس ، پنجاب عارف نواز خان نے صوبہ بھر میں تما م آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ تمام اضلاع میں یوم شہداء کو شایان شان طریقہ سے منایا جائے ۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بھکر کے رہائشی 10 شہدائے پولیس کی فیملیز نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم پی اے سعید اکبر خان نوانی، ایم پی اے عامر عنایت شہانی، اسسٹنٹ کمشنر دریا خان اسد خان چانڈیہ، شیخ محمد ایوب چیئرمین سی پی ایل سی، رانا محمد حنیف صدر انجمن تاجران، جملہ ایس ڈی پی اوز، جملہ ایس ایچ اوز، ممبران کور امن کمیٹی، نمائندگان انجمن تاجران ، دیگر سماجی و ادبی شخصیات اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔

About admin

Check Also

وکلا آئندہ ہڑتال نہیں کرینگے, چیف جسٹس

قانون کے دائرے میں سب کو با ت کی اجازت ، حکومت سخت سائبر قوانین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: