Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ،سونا300روپے مہنگا - آرسی ویب نیوز
کاروبار

ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ،سونا300روپے مہنگا

کراچی (بزنس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدردوپیسے بڑھ گئی جب کہ اوپن میں ڈالرمستحکم رہا۔ادھرسونے کی فی تولہ قیمت میں300روپے کااضافہ ریکارڈکیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر دو پیسے کے اضافے سے 156.22روپے کا ہوگیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.30روپے، یورو 173اور برطانوی پاؤنڈ 195.50روپے پر مستحکم رہا ۔رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدرمیں 5پیسے کااضافہ ہوا جس سے ریال 41.65 روپے کا ہوگیا،اسی طرح 10پیسے کے اضافے سے یو اے ای درہم 42.70روپے پرجاپہنچا۔چینی یو آن 23.80روپے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3ڈالر کے اضافے سے 1520ڈالرفی اونس کا ہوگیا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 300روپے کے اضافے سے 87900،دس گرام 257روپے کے اضافے سے 75360روپے کا ہوگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050روپے پر برقراررہی ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: