کاروبار

ڈالر تین پیسے سستا سونا 300 روپے فی تولہ مہنگا

گزشتہ روزانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں مستحکم رہی ۔

کراچی ( بزنس رپورٹر) ادھر عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت سات ڈالر اضافے سے 1573ڈالر ہو گئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت300روپے بڑھ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں3پیسے کمی سے اس کی قیمت خرید154.38 سے کم ہو کر154.35روپے اور قیمت فروخت154.48 سے کم ہو کر154.45روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.20روپے ، قیمت فروخت154.50روپے پر مستحکم رہی۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید70پیسے کمی سے 168 سے کم ہو کر167.30روپے اور قیمت فروخت169.50 سے کم ہو کر168.80روپے ہوگئی ؛ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199.50روپے اورقیمت فروخت201روپے برقرار رہی ۔ ادھر گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 300 کے اضافے سے فی تولہ سونا 90650 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت257کے اضافے سے 77718روپے ہو گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 1000روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: