Home / کاروبار / چین کااپنی کرنسی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا فیصل

چین کااپنی کرنسی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا فیصل

بیجنگ : چین کی جانب سے اپنی کرنسی کی ویلیو 11 سال کی کم ترین سطح تک گرادی گئی ہے، اس کرنسی ڈی ویلیو ایشن کے بعد ایک امریکی ڈالر 7 چینی ’رین منبی‘ کے برابر ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ چینی کرنسی کا آفیشل نام ’رین منبی‘ ہے اور یو آن اس کا ہی حصہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے کرنسی کی ویلیو میں کمی حالیہ تجارتی جنگ کے باعث کی گئی ہے۔ بعض مبصرین کا ماننا ہے کہ کرنسی ڈی ویلیو ایشن امریکہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے عائد کیے جانے والے ٹیکسز کا جوابی حملہ ہے۔ ہانگ کانگ میں اوینٹ کیپٹل کے ایم ڈی اینڈریو کولائیر کا کہنا ہے کہ اس کرنسی ڈی ویلیو ایشن سے یہ لگتا ہے کہ سنٹرل بینک آف چائنہ حالیہ تجارتی جنگ کے دوران کرنسی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے۔امریکہ کے نیشنل ریپبلک ریڈیو کے مطابق ایک کمزور ’رین منبی‘ کا مطلب یہ ہے کہ پوری دنیا میں چینی مصنوعات کی قیمتیں کم ہوجائیں گی اور یہ امریکی مصنوعات کی سب سے بڑی مقابل کے طور پر سامنے آئیں گی۔ دنیا بھر کی طرح جب چینی مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہوں گی تو اس سے امریکہ کے اندر بھی چینی مصنوعات کی خریداری میں اضافہ ہوگا جس کے باعث امریکہ کے تجارتی خسارے میں اضافہ ہوجائے گا جو پہلے ہی جون کے مہینے میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

About admin

Check Also

یو بی جی کا فیڈریشن الیکشن 2021میں بھرپورحصہ لینے کا اعلان

ازخود میدان عمل میں آگیا ہوں،کارکنا ن تیاریا ں شروع کردیں،ایس ایم منیر کراچی(بزنس رپورٹر)یونائیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: