تازہ خبر

پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق چئیرمین ہلال احمر مقرر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کو چئیرمین ہلال احمر مقرر کر دیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دی۔ وزرات نیشنل ہیلتھ اینڈ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی تقرری تین سال کے لئے کی گئی ہے۔ ابرار الحق کا قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے جبکہ وہ او آئی سی کے انسانی حقوق کے پہلے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

ابرار الحق کے ادارے سہارا ٹرسٹ کی انسانیت کے خدمات کا اقوام متحدہ بھی اعتراف کر چکی ہے۔ اس وقت ڈاکٹر سعید الہیٰ چیئرمین ہلال احمر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: