Home / کھیل / پی سی بی ملک میں باقاعدگی سے انٹرنیشنل کرکٹ کا خواہاں

پی سی بی ملک میں باقاعدگی سے انٹرنیشنل کرکٹ کا خواہاں

ایم سی سی کا دورہ امن کا پیغام ،جنوبی افریقہ کی آمد کا فیصلہ دوتین روزمیں ہوگا:وسیم خان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہاہے کہ ملک میں باقاعدگی سے انٹرنیشنل کرکٹ کا انعقاد چاہتے ہیں ،جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز کیلئے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں ، ایم سی سی کو دورہ پاکستان پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، کمار سنگا کارا کی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے بہت خدمات ہیں۔ وسیم خان نے کمارسنگاکارا کیساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایم سی سی کا دورہ پاکستان امن کا پیغام ثابت ہوگا،اس دورہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جائے گا۔ جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کا فیصلہ دو سے تین روز میں ہوجائے گا ۔وسیم خان نے کہا کہ آئی سی سی کے انڈر 19 ٹورنامنٹ اور ویمنز چیمپئن شپ کی میزبانی بھی جلد کریں گے ،گلوبل ایونٹس کیلئے بڈ دیں گے ۔

About admin

Check Also

رنگا رنگ تقریب,ناچ گانا, آتش بازی,پی ایس ایل5شروع

افتتاحی تقریب کا قومی ترانے سے آغاز،350فنکاروں نے رنگ جما دیا ،گلوکاروں نے آواز کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: