Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
پی اے ایف بیس اور ایئرپورٹس کے اطراف کبوتر رکھنے , اڑانے , بانس چھت پر رکھنے پر پابندی - آرسی ویب نیوز
پاکستان

پی اے ایف بیس اور ایئرپورٹس کے اطراف کبوتر رکھنے , اڑانے , بانس چھت پر رکھنے پر پابندی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فلائٹ سیفٹی آفیسر پی اے ایف مصحف بیس سکوارڈن لیڈر محمد شاہد نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس (پاک فضائیہ ) قوم کاسرمایہ افتخار ہے جو کہ پاکستان کی فضائی حدود کی حفاظت کیلئے ہر وقت دشمن کے دانت کھٹے کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔ پاک فضائیہ کے اثاثہ جات خصوصا جہازوں کی قیمت اربوں روپے ہے جبکہ جہاز کی فلائنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے سے جہاز تباہ ہو سکتاہے اور پاک فضائیہ نہ صرف اربوں روپے کے اثاثہ جات بلکہ کروڑوں روپے خرچ ہونے پر تربیت یافتہ پائلٹ کی قیمتی زندگی کے ساتھ ساتھ قریبی آبادی پر جہاز کے گرنے سے بھاری نقصان ہوسکتاہے ۔ حکومت کے فیصلہ کے مطابق تمام پی اے ایف بیس اور ایئر پورٹس کے اطراف میں کبوتر بازی ’کبوتر رکھنے ’ اڑانے اور کبوتر کے پنجرے اور بانس چھتوں پر رکھنے پر فوری طو رپر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ چھتوں سے فوری طور پر پنجرے اور بانس اتاردیں اورکبوتر فلائنگ حدود سے دور لے جائیں ۔ خلاف ورزی کرنے پر کریمنل ایکٹ آرٹیکل نمبر 144 کریمنل کوڈ 1898 کے تحت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔دریں اثنا انہوں نے کہاکہ قربانی کے موقع پر ذبح شدہ جانوروں کی باقیات اور آلائشیں زمین میں دفن کر دیں یا ٹی ایم اے کے مقررکردہ جگہوں پر پھینکیں او رقومی اثاثوں کی حفاظت کرنے میں پاکستان ایئر فورس کاساتھ دیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: