کاروبار

پی ایم ای ایکس:24.5ارب روپے کے 22,680 سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,986 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 24.5 ارب مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 22,680رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100کے ہوئے جن کی مالیت 17.628ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.990ارب روپے ، ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 748.905ملین روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 119.961ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 19.077ملین روپے ،برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.176ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 4.460ملین روپے رہی۔ یگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 10 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4.637ملین روپے تھی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: