تازہ خبر

پی ایس ایل کے فائنل اور سیمی فائنل میچز ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل میچز ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

کرکٹ کی معروف سائٹ ای ایس پی این کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کو منسوخ کیا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمی فائنلز اور فائنل کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کرونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔ فیصلے سے قبل فرنچائیز مالکان سے میٹنگ بھی کی گئی، جس میں سب نے متفقہ طور پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 کے سیمی فائنلز آج (منگل کو) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے۔

کرونا وائرس کے باعث پہلے ہی انتظامیہ کی جانب سے مداحوں کو اسٹیڈیم آنے سے منع کردیا گیا تھا۔ پی ایس ایل 5 کا پہلا سیمی فائنل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی، جب کہ دوسرا سیمی فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جانا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل 18 مارچ کو لاہور میں کھیلا جانا تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں دنیا بھر

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: