Home / بھکر / پنجاب کالج کلورکوٹ کی سالانہ ویلکم پارٹی ،جوش وخروش

پنجاب کالج کلورکوٹ کی سالانہ ویلکم پارٹی ،جوش وخروش

کالج میں جدید تعلیمی سہولیات میسر،سٹاف بھی بہترین ہے ،مقررین

کلورکوٹ:پنجاب کالج کلورکوٹ کا مشن یہاں کے طلباء طالبات کو بہترین تعلیم فراہم کرنا ہے اور یہاں کے بچوں بچیوں کو مقابلے کے امتحانات کے لیے تیار کرنا ہے ہماری کوشش ہے کہ اس پسماندہ علاقہ کے طلباطالبات اعلی عہدوں پر پہنچیں، یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پنجاب کالج کلورکوٹ محمد یوسف خان خٹک،پرنسپل ملک محمد عبد اﷲ جسرا نے پنجاب کالج کلورکوٹ کی سالانہ ویلکم پارٹی میں شریک طلباء طالبات والدین وشہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کالج کلورکوٹ میں طلباء طالبات کے لیے جدید تعلیمی سہولیات میسر ہیں اور بہترین تعلیمی سٹاف کام کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اﷲ طلباء طالبات اور والدین کی امیدوں پر پورا اتریں گے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کالج کلورکوٹ میں طلباء طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے بھرپور مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،تقریب سے ڈاکٹر غلام حسین بابر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی نے بھی خطاب کیا اور علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ طلبہ نے تقریب میں جوش و خروش سے شرکت کی ۔

About admin

Check Also

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اقربا پروری ،رشتہ دار بھرتی کرنیوالے کیخلاف درخواستیں

اپنے رشتہ داروں کو ہیلتھ کمپنی میں ملازمت پر رکھنے اور میرٹ کی دھجیاں اڑانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: