Home / کھیل / پاکستان گھر جیسا ،یہاں آکر ہمیشہ اچھا لگتاہے :ڈیرن سیمی

پاکستان گھر جیسا ،یہاں آکر ہمیشہ اچھا لگتاہے :ڈیرن سیمی

پی ایس ای کیلئے پرجوش،یہاں کرکٹ کی واپسی سب کیلئے بہت معنی رکھتی ہے :گفتگو

کراچی (سپورٹس رپورٹر)پشاورزلمی کے کپتان ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پاکستان ان کیلئے گھر جیسا ہے اور وہ پاکستانی شائقین کے سامنے کرکٹ کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے ، یہ گھر جیسا ہے اور آپ دیکھ سکتے ہیں میں سب سے پہلے پاکستان آیا۔پاکستان سپر لیگ کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان میں ہو رہا ہے اس کیلئے پرجوش ہوں اوربھرپورپریکٹس کررہاہوں ۔پاکستان میں کئی سالوں سے شائقین اپنے سامنے سٹارز کو کھیلتا دیکھنے کیلئے بے چین تھے اس لئے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سب کیلئے بہت معنی رکھتی ہے ۔ اردو اور پشتو میں ٹوئٹ کرنے سے متعلق سوال پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں نے اردو اور پشتو کیلئے گوگل ٹرانسلیٹر رکھا ہوا ہے ۔

About admin

Check Also

رنگا رنگ تقریب,ناچ گانا, آتش بازی,پی ایس ایل5شروع

افتتاحی تقریب کا قومی ترانے سے آغاز،350فنکاروں نے رنگ جما دیا ،گلوکاروں نے آواز کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: