Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
پاکستانی وزارت خارجہ نے قونصلر سروس معطل کردی - آرسی ویب نیوز
تازہ خبر

پاکستانی وزارت خارجہ نے قونصلر سروس معطل کردی

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قونصلر سروس تک رسائی معطل کردی گئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ قونصلر سروس 18 مارچ سے 3 اپریل تک معطل رہے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاؤر آف اٹارنی کی تصدیق کا عمل جاری رہے گا۔ ویزے یا کاغذات کی تصدیق کیلئے کوریئر سروسز جیسے لیپرڈ، ٹی سی ایس، پاکستان پوسٹ اور جیریز کو استعمال کیا جائے گا۔
مزید برآں کرونا سے متعلق اسپیشل سیکریٹری کی سربراہی میں خصوصی سیل بھی قائم کردیا گیا ہے۔ یہ خصوصی سیل بیرون ملک قائم پاکستانی سفارت خانوں سے مسلسل رابطے میں رہے گا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: