کاروبار

ٹیکسز کے نفاذ سے کسان پس رہے ہیں:خالد وسیم ایڈووکیٹ

لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ کپاس کی فصل میں کمی سے معیشت کو دھچکا لگا ہے ۔ کپاس کی پیداوار میں اگر اضافہ نہ کیا گیا تو پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خالد وسیم نے کہا کہ دیگر ٹیکسز کے نفاذ سے کسان اور مزدور پس چکے ہیں، کپاس کا بیج معیاری نہ ہونے کی وجہ سے فصل انتہائی کم ہوئی ہے ، نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کسانوں اور مزدوروں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: