کاروبار

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور سام سنگ کے مابین مفاہمت

لاہور(سٹاف رپورٹر)ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور سام سنگ الیکٹرانکس نے ڈیجیٹل بینکنگ سروس ایزی پیسہ کے ذریعے سام سنگ چینل پارٹنرز کو ادائیگیوں کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ یہ شراکت داری سام سنگ الیکٹرونکس کو ایزی پیسہ کے ذریعے اپنے ریٹیلرز کو ادائیگیوں کے قابل بنائے گی۔ پاکستان بھر میں سام سنگ ریٹیلرز کو ادائیگیوں تک فوری رسائی حاصل ہوگی جو براہ راست ان کے ایزی پیسہ موبائل والٹس میں بھیجی جائیں گی اور اس کے ذریعے وہ 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد ایزی پیسہ مقامات سے اپنا کمیشن باآسانی حاصل کر سکیں گے ۔ اس ضمن میں معاہدے کی تقریب کا انعقاد ٹیلی نار پاکستان کے ہیڈ کوارٹرزمیں ہوا جس میں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے چیئرمین ، ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او اور ہیڈ آف ٹیلی نار ایمرجنگ ایشیا کلسٹر عرفان وہاب خان اور سام سنگ پاکستان کے ایم ڈی رائے چنگ اپنی سینئر قیادت کے ہمراہ موجود تھے ۔ عرفان وہاب نے کہا کہ پاکستان میں مالیاتی منظر نامہ کی ڈیجیٹلائزیشن ہمارے مشن کا اہم جزو ہے ،سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر رائے چنگ نے کہاکہ ٹیلی نار کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوشی ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: