دنیا

ٹرمپ ایران کے مقابلے میں ہار کا اعتراف کریں، امریکی سینیٹر

ایران کے خلاف امریکی کوششیں ناکام،قیمت فوجی چکا رہے ہیں، باب منذر

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سینئر رکن نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے اپنی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف کریں۔ امریکی سینیٹر باب منذر نے کہا کہ ٹرمپ حکومت نے 11 مارچ کو التاجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری عراق میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں پر عائد کی ، لہذا اسے اعتراف کرنا چاہیے کہ ایران کے اقدامات کو روکنے کے لیے اس کی کوششیں ناکام رہیں اور اس ناکامی کی قیمت امریکی فوجیوں کو چکانا پڑ رہی ہے ۔ اس سے قبل امریکی سینیٹر کریس مورفی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ ایران کے سلسلے میں واشنگٹن کی پالیسیاں ناکام ہو گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: