Home / شوبز / وینا ملک کشمیریوں کی آواز بن کر میدان میں آگئیں

وینا ملک کشمیریوں کی آواز بن کر میدان میں آگئیں

کراچی(نیٹ نیوز)اداکارہ وینا ملک بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر کئے جانے والے ظلم کے خلاف آواز بن کر میدان میں آگئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی ٹوئٹ شیئر کی اور ساتھ ہی اداکارہ نے بھارتی فوج کے مظالم پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک ساتھ ملکر چلنا ہوگا۔ ہم مل کر جانیں بچاسکتے ہیں۔ ہر آواز کی اہمیت ہے خواہ آپ کوئی بھی ہو اور کہیں سے بھی تعلق رکھتے ہوں۔وینا ملک نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی فوج ظلم و جبر سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتی کیوں کہ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے ۔

About admin

Check Also

علی ظفر نے نوجوانوں کیلئے گلوکاری کا پلیٹ فارم متعارف کرادیا

نئے ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کونکھار کرمیوزک انڈسٹری کو مضبو ط بنایاجائے گا:گلوکار کراچی(شوبز ڈیسک) گلوکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: