Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
وزیر اعلیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اپ گریڈ کرنیکی منظوری دیدی - آرسی ویب نیوز
میانوالی

وزیر اعلیٰ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اپ گریڈ کرنیکی منظوری دیدی

ناقص میٹریل استعمال ہوا تو ادائیگیاں روک کر سخت ایکشن ہوگا،ڈپٹی کمشنر

میانوالی ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضلع میانوالی کے پارلیمنٹرین کے مطالبے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کی منظور ی دے دی ہے ، اس ہسپتال کو 500 بستر پر مشتمل علاج معالجہ کی جدید سہولتوں سے آراستہ بنایا جائے گا، انہوں نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد خان کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے تمام پراسس مکمل کرکے بھجوائیں تاکہ وسیع تر عوامی مفاد کے اس منصوبے کیلئے فنڈز کا اجراء اور کام کا آغاز ممکن بنایا جاسکے ،ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے ، انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، بلڈنگز ، ہائی وے ، لوکل گورنمنٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور مقررہ مدت میں مکمل کوانے کی ہدایت کی ، متعلقہ کنٹریکٹرز پر واضح کریں کہ اگر ناقص میٹریل کا استعمال ہوا تو نہ صرف ادائیگیاں روک دی جائینگی بلکہ قواعد و ضوابط کے مطابق ایکشن بھی لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں خودد بھی جاری ترقیاتی سکیموں کا اچانک دورہ کرونگا۔ ممبر پنجاب اسمبلی امین اﷲ خان نے ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ سے ملاقات کی اور حلقہ پی پی 86کے علاقائی مسائل اور ترقیاتی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا ،انہوں نے حلقہ کے سکولوں سڑکوں اور دیگر ترقیاتی سکیموں پر جاری ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی نشاندہی کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: