تازہ خبر

ورکرز یلفیئرفنڈز کیس ،سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو پونے 200 ارب روپے واپس ویلفیئرفنڈز میں جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ ورکرز یلفیئرفنڈز سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کو پونے 200 ارب روپے واپس ویلفیئرفنڈز میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ حکومت فیڈریشن فنڈ کے 172 ارب روپے ورکرز ویلفیئرپر خرچ کرے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ورکرز یلفیئرفنڈز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2 رپورٹس جمع کرائیں، 18 کمپنیوں نے 12 ارب روپے دیئے ہیں ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ بیرسٹر شبیر شاہ نے کہا کہ 222 کمپنیاں حکم امتناع پر ہیں، انہوں نے پیسے نہیں دیئے ،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اگرسکیم کے بعدکچھ پیسے باقی رہ جاتے ہیں تووفاقی حکومت کو ملتے ہیں ،جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیاکہ جوکمپنیاں پیسے نہیں دے رہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے؟،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ کمپنیوں کی جانب سے ہر سال نئی درخواستیں دائر کر دی جاتی ہیں،

عدالت نے وفاقی حکومت کو پونے 200 ارب روپے واپس ویلفیئرفنڈز میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ حکومت فیڈریشن فنڈ کے 172 ارب روپے ورکرز ویلفیئرپر خرچ کرے،عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل رقم واپسی کی تاریخ سے آگاہ کریں،عدالت نے وفاق کومعاملہ پر سندھ کی رپورٹ کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: