کھیل

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر لوکی فرگوسن کی کرونا وائرس سے کلیئر ہوکر وطن واپسی

کیوی فاسٹ بالر لوکی فرگوسن کورونا وائرس سے کلیئر ہونے کے ٹیم کے ساتھ وطن واپس روانہ ہو گئے ۔

سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)سڈنی میں آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے کھیلنے کے بعد گزشتہ جمعے کی شام گلے میں سوزش کی شکایت پر لوکی فرگوسن کو کورونا وائرس کے خدشات کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت دیگر کھلاڑیوں سے الگ کردیا گیا تھا حالانکہ اس بات کی بہت ہی کم امید تھی کہ وہ وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔گزشتہ روز بلیک کیپس ترجمان نے اس بات کی وضاحت کردی کہ لوکی فرگوسن کو ٹیم کے ساتھ وطن واپسی کیلئے کلیئر کردیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: