خوشاب

نیا بلدیاتی نظام عوام کیلئے ایک خوبصورت تحفہ ہے ،عبدالمنان خان

خوشاب شہری اتحاد کے راہنما چوہدری عبدالمنان خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے متعارف کرایا

جوہرآباد:خوشاب شہری اتحاد کے راہنما چوہدری عبدالمنان خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے متعارف کرایا جانیوالا نیا بلدیاتی نظام شہری علاقوں کیساتھ دیہی علاقوں کے مکینوں کیلئے ایک خوبصورت تحفہ ہے ۔ انشا اﷲ نئے نظام کے تحت ہونیوالے انتخابات میں عوام مکمل اعتماد کے ساتھ اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے ۔ جوہرآباد میں شہریوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنا اور گلی محلے کی سطح پر ڈویلپمنٹ کے عمل میں تیزی لانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے ا س لئے نظام کو تبدیل کر کے بلدیاتی نمائندوں کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اور خواہشوں کے عین مطابق ہے اور ا س نظام کے تحت حقیقی معنوں میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونگے ۔ نیا نظام سٹیٹس کو ختم کرے گا اور عوام کو بااختیار بنائے گا۔انہوں نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت بلدیاتی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا جس کے نتیجہ میں ترقیاتی فنڈز عوام کی صوابدید کے تحت خرچ ہوں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلدیاتی اداروں کو مالیاتی حوالے سے مکمل طو رپر خود مختار بنا دے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: