Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
نشیبی آبادیوں میں بارش کا کھڑا پانی تعفن پھیلانے لگا - آرسی ویب نیوز
سرگودھا

نشیبی آبادیوں میں بارش کا کھڑا پانی تعفن پھیلانے لگا

سرگودھا(سٹی رپورٹر)گندگی اورنکاسی آب کے ناقص انتظام نے مختلف علاقوں کو جوہڑ بنا دیا،انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہر کی نشیبی آبادیوں میں حالیہ بارش کا کھڑا پانی تعفن پھیلانے لگا جبکہ گندگی کے ڈھیر وں اورنکاسی آب کے ناقص انتظام نے مختلف علاقوں کو جوہڑ میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ،نئی سبزی منڈی، منظور ٹاؤن، زبیدہ رضا ٹاؤن ،بشیر کالونی، کوٹ فرید،استقلال آباد اور دیگر نشیبی آبادیوں میں بارشوں اور سیوریج کا کھڑا پانی گزشتہ روز بھی انتظامیہ کا منہ چڑھاتا رہا صفائی کی ابتر حالت کے باعث اکثر علاقوں میں پڑے گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔ شہریوں اور سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ شہر کی حالت سدھارنے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جو کہ لمحہ فکریہ کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے ۔ ڈویژنل کمشنر کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: