Home / شوبز / میشاشفیع کے ہتک عزت دعویٰ کی سماعت روک دی گئی

میشاشفیع کے ہتک عزت دعویٰ کی سماعت روک دی گئی

علی ظفرکے ہتک عزت دعویٰ کے فیصلے تک سماعت نہیں ہوگی ،عدالت کافیصلہ

لاہور(عدالتی رپورٹر) عدالت نے میشا شفیع کے علی ظفرکیخلاف 2 ارب ہرجانے کے دعوے کی سماعت روک دی ،انہوں نے گزشتہ برس علی ظفر کیخلاف جھوٹ بولنے اور میڈیا میں بیان بازی کرنے کا الزام لگاکر2ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔علی ظفر نے اس دعویٰ کے کیس کی سماعت روکنے کی درخواست دی تھی اور موقف اپنایاتھاکہ پہلے ان کے ہتک عزت کے دعوے کا فیصلہ سنایاجائے۔ سیشن کورٹ نے گزشتہ روز محفوظ کیاگیا مختصر فیصلہ سنایاکہ علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کا فیصلہ ہونے تک میشا شفیع کے دعوے کی درخواست پر سماعت نہیں ہوگی ۔

About admin

Check Also

خلع کی ڈگری جاری ،صنم ماروی کا حامد کیساتھ ازدواجی سفرختم

فیملی کورٹ کی خاتون جج نے وکلاکے دلائل سننے کے بعد گلوکارہ کو خلع جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: