Home / پاکستان / میانوالی

میانوالی

عوام کی سیکورٹی ،غیرقانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
میانوالی( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا افضال احمد کوثر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میانوالی میں ضلع ہذا کے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی، ڈی پی اومیانوالی نے بریفنگ دی، آر پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیازمہم شروع کرکے کریک ڈائون کریں اوران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا ئیں، چوری و ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کریں، انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں بناکر ان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے ،سستی اور کوتاہی برتنے والے افسروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل لائی جائے گی، منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاون کریں ،ایس ایچ او سٹی انسپکٹر شاہدنثار، ایس ایچ او کندیاں سب انسپکٹر امیر احمد خان، ایس ایچ او داودخیل انسپکٹر محمد فیاض، ایس ایچ او کمرمشانی انسپکٹر محمد قاسم کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ دریں اثنا آر پی او سرگودھا نے تھانہ مٹھہ ٹوانہ کا معائنہ کیا،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے اُنھیں سلامی دی،افضال احمد کوثر نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک ، آن لائن ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا،ریکارڈ درست انداز میں مرتب کرنے اور صحت و صفا ئی کا نظام بہتر ہونے پر ایس ایچ او تھانہ مٹھہ ٹوانہ کی کارکردگی کی تعریف کی، تعریفی سرٹیفکیٹ اور پانچ ہزار روپے کیش انعام دیا۔
ضلع میانوالی میں بند واٹر سپلائی سکیموں کی نشاندہی کی ہدایت
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیدنو ید عالم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمیٹی آب پاک اتھارٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ضلع میانوالی میں واٹر سپلا ئی سکیموں سے متعلق امورکا تفصیلی جا ئز ہ لیا گیا ،اس موقع پر اے ڈی سی جی سید نو ید عالم نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کمیٹی کے اراکین ضلع میں ایسی واٹر سپلائی سکیموں کی نشاندہی کر یں جو بند پڑی ہیں تا کہ ان کی بحالی کیلئے سفار شات /تخمینہ جات وغیر ہ ہا ئر اتھارٹیز کو بھجوائی جاسکیں ۔انہوں نے مز ید کہا کہ اراکین ان مقامات کی بھی نشا ندہی کر یں جہاں واٹر سپلائی سکیموں کی ضرورت ہے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کی زیر صدارت نئی حلقہ بندیوں بار ے اجلاس
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو واحد ارجمند ضیاء کی زیر صدارت نئی حلقہ بندیوں کے حوالہ سے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد الیاس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل سیدنوید عالم ، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فرحان مجتبیٰ ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجازملک ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل رائے ذوالفقار علی ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ عارف مقصود ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالہ سے کی گئی پیش رفت کاتفصیلی جائز ہ لیا گیا ۔
ماحول کو صاف رکھ کر ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے ،ڈاکٹر کاشف علی
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز ڈاکٹر کاشف علی نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اپنے آپ کو اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھ کر ہم ڈینگی اور دوسری کئی خطرناک امراض سے بچ سکتے ہیں ، وہ سرگودھا یونیورسٹی میانوالی کیمپس میں اینٹی ڈینگی مہم کے سلسلے میں منعقد ایک آگاہی سیشن سے خطاب کر رہے تھے ، سیشن کے اختتام پر ایک واک کابھی اہتمام کیا گیا۔

About admin

Check Also

وکلا آئندہ ہڑتال نہیں کرینگے, چیف جسٹس

قانون کے دائرے میں سب کو با ت کی اجازت ، حکومت سخت سائبر قوانین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: