Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
مہاراجوں کا نظام مزید چلنے والا نہیں, موجودہ حکومت ایکسپوز ہوگئی,سراج الحق - آرسی ویب نیوز
پاکستان

مہاراجوں کا نظام مزید چلنے والا نہیں, موجودہ حکومت ایکسپوز ہوگئی,سراج الحق

نہ انصاف ، نہ احتساب ، نہ ڈالروں کی بارش، حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا طلبہ یونینز بحال کی جائیں، ملک و قوم کے مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے ، امیر جماعت اسلامی کا خطاب

لاہور ( نیوز رپورٹر )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے موجودہ حکومت کی مینو فیکچرنگ میں غلطی ہوئی ، اب یہ آؤٹ آف ڈیٹ معجون کا مرکب ہے ، جب تک بنیادی خرابی دور نہیں ہوتی ، حکومت چل نہیں سکے گی ، مہاراجوں کا نظام اب مزید چلنے والا نہیں ۔ عدالتوں میں انصاف ہے نہ حقیقی احتساب اور نہ ڈالروں کی بارش ہوئی ۔ یہ آمریت ہے نہ جمہوریت ، یہ حکومت وقت سے پہلے ایکسپوز ہوگئی ہے ۔ جامعہ پنجاب میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا سابقہ حکومتیں آدھا تیتر ، آدھا بٹیر ہوتی تھیں مگر موجودہ حکومت تیتر ہے نہ بٹیر ۔ حکومت نے ملک و قوم کے مستقبل کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ، معیشت کو آئی ایم ایف ، تعلیم کو این جی اوز اور ہسپتالوں کو ٹھیکیداروں کے حوالے کردیا گیاہے ۔ ایسے ایسے ٹیکس متعارف کروائے گئے ہیں جن کا کبھی کسی نے نام تک نہیں سنا تھا اور دنیا کے کسی ملک میں بھی اس طرح کے ٹیکسوں کے نفاذ کا تصور نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہاحکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیاہے ، پورا نظام وینٹی لیٹر پر ہے جونہی وینٹی لیٹر ہٹایا گیا یہ دھڑام سے نیچے آ گرے گااور کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ۔جمعیت نے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہمیشہ حفاظت کی ہے ، طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔ سراج الحق نے کہا ملک و قوم کے مسائل کا حل صرف نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا عالم اسلام کے حکمران استعمار کے غلام ہیں ، یہ استعماری قوتوں کی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں ۔ فلسطین اور کشمیر عالم اسلام کے مسائل ہیں لیکن حکمران اپنے عشق میں مبتلا ہیں ،ان کو اپنی ذات کے آگے کچھ نظرنہیں آتا ، ٹرمپ فارمولا امریکا کی غنڈہ گردی اور عالم اسلام پر جنگ مسلط کرنے کی سازش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: