Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
موجودہ حکومت کی کارکردگی بھی بلوچستان کے حوالے سے صفر - آرسی ویب نیوز
پاکستان

موجودہ حکومت کی کارکردگی بھی بلوچستان کے حوالے سے صفر

لسبیلہ،اسلام آباد(نامہ نگار،اپنے رپورٹرسے )جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ حکومت نے ملک کو بحران میں مبتلا کردیا ہے ، ایک ختم ہوتا ہی نہیں کہ دوسرا بحران آجا تا ہے ، بلوچستان کے ساتھ ہر حکومت نے وعدے کیے لیکن ہر حکومت نے بے وفائی کی ہے ،موجودہ حکومت کی کارکردگی بھی بلوچستان کے حوالے سے صفر ہے ۔امریکا نے ہرجگہ عالمِ اسلام پر جنگ مسلط کردی ،پاکستان کو حصہ نہیں بننا چاہیے ، حب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں تجارت اور زراعت کا پہیہ جام ہے ۔ کراچی کی بندرگاہ پر ایک قبرستان جیسا ماحول ہے ، نہ کوئی جہاز آتا نہ کوئی جہاز جاتا ہے ، نہ وہاں کوئی سامان آتا ہے نہ ہی کوئی سامان باہر لے کر جاتا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی پی،مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کبھی بھی عوام کے مفاد کے ساتھ نہیں رہیں ، ہمیشہ اپنے مفادات کے ساتھ رہی ہیں۔علاوہ ازیں سراج الحق نے کہا کہ قاضی حسین احمدؒ اتحاد عالم اسلامی کے بڑے داعی تھے ، کشمیر کی آزادی کے لیے قاضی حسین احمدکی خدمات ناقابل فراموش ہیں، قاضی کی ملک و قوم اور امت مسلمہ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: