شوبز

منفی کرداراداکرکے فنکارکونئی زندگی ملتی ہے :عائزہ خان

فنکارتب ہی کامیاب ہوتاہے جب کردارنبھاتے اپنی ذات کی نفی کردے :اداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ منفی نوعیت کے کردار کرکے فنکار کو نئی زندگی ملتی ہے ۔عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ معاشرتی اقدار اور رشتوں کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے آگے بڑھ جائیں اور صرف جدید دور کی تمام سہولیات کو اپنامشن بنالیں تو آپ سے بڑھ کر خواہشات کا غلام کوئی نہیں اور یہ سوچ تباہی کی طرف لے جاتی ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ ایک فنکا رتب ہی کامیاب ہوسکتاہے جب کوئی کردار نبھاتے ہوئے اپنی ذات کی نفی کردے ،کیمرے کے سامنے کردار میں ڈوبنا اور پھر اپنی زندگی میں واپس آنا آسان نہیں ہوتا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: