کھیل

ملتان سلطانز کے بیٹسمین ذیشان اشرف قومی ٹیم کی نمائندگی کے خواہاں

ملتان سلطانز کے بیٹسمین ذیشان اشرف نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن کے دوران ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شرکت سے کھیل میں نکھار آیا

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)اور ہر کھلاڑی کی طرح ان کی بھی قومی ٹیم میں شمولیت اور ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کوئی کام آسان نہیں ہوتا مگر کھلاڑی کی محنت اور لگن اسے آسان بنا دیتی ہے اور اسی پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے وہ مسلسل محنت کر رہے ہیں اور بیٹنگ کے ساتھ ہی وکٹ کیپنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی بھی کوشش ہے اور انہیں قوی امید ہے کہ بہت جلد انہیں پاکستانی ٹیم میں جگہ مل جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی ان کیلئے خوش قسمت میدان رہا ہے اور پی ایس ایل کے دوران بھی یہ بات عمدہ کارکردگی سے ثابت ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: