Home / دنیا / مقبوضہ اسرائیلی بستیوں میں کام کرنیوالی 112 کمپنیوں کی فہرست جاری

مقبوضہ اسرائیلی بستیوں میں کام کرنیوالی 112 کمپنیوں کی فہرست جاری

اقوام متحدہ نے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی تعمیر کردہ یہودی بستیوں میں کام کرنے والی 112 کمپنیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے ۔

جنیوا (ایجنسیاں)بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کے مقبوضہ غربِ اردن میں یہ تمام یہودی بستیاں غیرقانونی ہیں۔اقوام متحدہ نے یہ رپورٹ 2016ء میں انسانی حقوق کونسل کی ایک قرارداد پر عمل درآمد کرتے ہوئے جاری کی ہے ۔اس قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستیوں میں تمام کاروباری داروں اور کمپنیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فہرست کے اجراء سے یہودی بستیوں میں کام کرنے والی فرموں کا بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے ۔ان یہودی بستیوں میں جو کمپنیاں کام کررہی ہیں، ان میں ائیر بی این بی،آلسٹم ، بْکنگ ڈاٹ کام اور موٹرولا سولوشنز ایسی بڑی بین الاقوامی فرمیں بھی شامل ہیں۔

About admin

Check Also

اردوان کی ادلب میں بڑی کارروائی کی دھمکی

ترک صدررجب طیب اردوان نے دھمکی دی ہے کہ شام نے رواں ماہ کے آخر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: