Home / سرگودھا / معمر شخص پناہ گاہ کی تلاش میں دربدر،محاظ سکواڈ نے پناہ دی

معمر شخص پناہ گاہ کی تلاش میں دربدر،محاظ سکواڈ نے پناہ دی

سلانوالی کا رہائشی اراستہ بھول چکا تھا،اہلکاروں نے کھانا کھلایا،سونے کی جگہ دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ترجمان ضلعی پولیس عابد حسین کے مطابق ایک اچھے مستقبل اور گھر کی مجبوریوں کو آسانیوں میں بدلنے کی کوشش میں لوگ شہروں کا رخ کرتے ہیں اور پھر دن بھر مزدوری کے بعد رات کھلے آسمان تلے یا کسی دکان کے آگے چبوترے پر سونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں عمر رسید افراد اپنی ضعیف العمری کیوجہ سے محفوظ پناہ گاہ ڈھونڈنے میں ناکام رہتے ہیں۔ اسی طرح سلانوالی کے ایک معمر شخص جو شہر کسی کام سے آیا اور دیر ہوجانے کی وجہ سے پناہ گاہ کی تلاش میں راستہ بھی بھول بیٹھا جسکو محافظ اسکواڈ پولیس کے جوانوں نے اپنی تحویل میں لیا کھانا کھلایا اور مقامی تھانے لے جاکر ان کیلئے سونے کا انتظام کیا۔ سرگودھا پولیس جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہی ہے اور ایسے مجبور اور لاچار افراد پر بھی نظررکھے ہوئے ہے۔

About admin

Check Also

کوٹمومن کے نجی کالج میں تھیلسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ کیمپ

سیف لائف کے زیر اہتمام کوٹمومن کے نجی کالج میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: