Home / میانوالی / محکمہ ایجوکیشن کی ناکارہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نیلام

محکمہ ایجوکیشن کی ناکارہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نیلام

بے پناہ رش لگارہا ،250 سے زائد افراد نے نیلامی میں شرکت کی

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) محکمہ ایجوکیشن کے دفاتر میں ناکارہ گاڑیوں اوربے کار موٹر سائیکلوں کو شفاف اوپن نیلامی کے زریعے نیلام کر دیا گیا ، نیلامی گذشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی سید وحیدالدین شاہ کی نگرانی میں مکمل کی گئی ۔ہر ایک گاڑی کی سرکاری قیمت تین لاکھ پچاس ہزار روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ غیر کار آمد ہر موٹر سائیکل کی سرکاری قیمت پانچ ہزار روپے تھی ،سرکاری قیمت کا تعین موٹر وہیکل ایگزامینر کے ذریعے کیا گیا ،اوپن نیلام عام میں ایک گاڑی 3 لاکھ 51 ہزار روپے میں نیلام ہوئی جبکہ سترہ موٹر سائیکلز انیس ہزار روپے فی موٹر سائیکل کے حساب سے نیلام ہوئے اس موقع پر نیلامی کے عمل میں حصہ لینے والے لوگوں کا بے انتہا رش دیکھنے میں آیا ،250 سے زائد لوگوں نے زر ضمانت کے طور پر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع کروائیں جو نیلامی کا مکمل ہونے کے بعد موقع پر واپس کر دی گئی ۔

About admin

Check Also

ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں، رانا ذوالفقار علی

اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت تحفظ نباتات رانا ذوالفقار علی نے تحصیل پپلاں اور عیسیٰ خیل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: