خوشاب

مارچ میں فیصلہ کن ’’مارچ ‘‘ہوگا،سینٹر غوث نیازی

ن لیگ سڑکوں پر ہو گی،عوام ساتھ کھڑے ہونگے ،تیاریاں شروع

جوہرآباد:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینٹرڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور بے عملی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،حکمرانوں کی مجرمانہ پالیسیوں کے باعث پیدا ہونیوالی مہنگائی اور بیروزگاری جیسے مسائل ناقابل برداشت ہیں ،ہماری جماعت عدلیہ کی بحالی تحریک کی طرزپر پوری قوم کو متحد کر کے حکومت کی عوام دشمن اور جمہوریت کش پالیسیوں کیخلاف تحریک چلائے گی ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ اپوزشن جماعتوں نے حکومت کا 18ماہ کا ٹائم اس لئے دیا تھا کہ انہیں یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ انہیں کام کرنے کیلئے وقت نہیں دیا گیا ،اب مارچ کے مہینے میں فیصلہ کن مارچ ہوگا،جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں کہ مارچ میں ہماری جماعت سٹرکوں پر ہوگی اور عوام اس کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: