Home / پاکستان / قوم ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا کی مقروض : صدر علوی : آرمی چیف

قوم ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا کی مقروض : صدر علوی : آرمی چیف

اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،نامہ نگار،نیوزایجنسیاں)یوم شہدائے پولیس کے موقع پرلاہور،راولپنڈی، اسلام آبادسمیت ملک بھرمیں شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کاانعقادکیا گیا،شہدا کی یادگاروں پرپھول چڑھائے گئے اورفاتحہ خوانی کی گئی،اس موقع پرصدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مشکل حالات اورمحدود وسائل کے باوجود پولیس نے قیام امن اور عوام کی حفاظت کے لئے مثالی کردار ادا کیاہے اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا، پوری قوم ملک کی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی مقروض ہے ، آج اس عزم کی تجدید کا بھی دن ہے کہ ہمیں متحد ہوکر تمام داخلی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے کیونکہ شر پسند عناصر پاکستان کی ترقی و استحکام کے مخالف ہیں انشاء اللہ جلد ان عناصر کا قلع قمع کر دیا جائے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس نے ہمیشہ مضبوط فورس ہونے کا ثبوت دیا ہے ،انسداددہشتگردی آپریشنزکے دوران پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہوکر شانہ بشانہ وطن کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق یوم شہدائے پولیس پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پولیس انتھک محنت کے بعد مضبوط و پیشہ وارانہ فورس بن چکی ہے ان کی خدمات پر شہدائے پولیس اور ان کے ورثا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کے شہدا کو سلام کرتا ہوں ، ان کی قربانیوں کی وجہ سے سندھ میں امن قائم ہوا ، پی پی کی حکومت سے پہلے اندرون سندھ میں ڈاکوؤں کا راج تھا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں لاڑکانہ میں شہدا کی برسی منانے کے لئے سخت سکیورٹی لینا پڑتی تھی ۔ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہدا کے ورثا کا خیال رکھیں ۔

About admin

Check Also

وکلا آئندہ ہڑتال نہیں کرینگے, چیف جسٹس

قانون کے دائرے میں سب کو با ت کی اجازت ، حکومت سخت سائبر قوانین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: