Home / پاکستان / قصور

قصور

چونیاں:ضلع کونسل کی کروڑوں کی اراضی پر قبضہ
چونیاں(تحصیل رپورٹر)ضلع کونسل کی کروڑوں کی اراضی واقع دھوپ سڑی اور کرانی والا و دیگر مقامات پر قبضہ مافیا نے قبضہ کرکے عمارتیں، کمرشل دکانیں و مارکیٹیں بنارکھی ہیں جبکہ ضلع کونسل کے افسروں نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع کونسل کی اراضی قبضہ مافیا کے چنگل سے واگزار کرائی جائے ۔
عمران خان نے کشمیریوں کا مقد مہ بھرپور انداز میں لڑا:امجد انصاری
پھول نگر (نامہ نگار)عمران خان نے کشمیر کا سفیر بن کر کشمیریوں کا مقد مہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے بھرپور انداز میں لڑنے کا حق ادا کر دیاہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے ایک سچے لیڈر کی طرح پوری قوم کی ترجمانی کی ہے ۔ یہ باتیں سماجی ر ہنما امجد انصاری نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نبی کریم ؐ کا دلی احترام کرتے ہیں جب کوئی ان کے خلاف توہین کرتا ہے تو ہمارے دل کو تکلیف ہوتی ہے ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کی قصور جیل کی سالانہ انسپکشن
قصور(خبرنگار،نامہ نگار) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمد خاں نے ڈسٹرکٹ جیل قصور کی سالانہ انسپکشن کی ۔ پریڈ گراؤنڈ میں ڈی آئی جی کو سلامی پیش کی گئی ۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے خواتین اسیران کو جیل میں دی جانیوالی سہولیات اور کھانے کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا ۔ ڈی آئی جی نے جیل ہسپتال میں مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا بعدازاں ضعیف اور غریب اسیران کو 2ہزا ر روپے فی کس بطور مالی امداد دئیے ۔
قصور:چار ہ کاٹتے ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق
قصور(خبرنگار،نامہ نگار) گنڈا سنگھ کے نواحی گاؤں گوہڑ ہٹھاڑ میں ایک شخص چار ہ کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شوکت مسیح الیکٹرک ٹوکے پر چارہ کاٹ رہا تھا کہ اس دوران اس کو بجلی کا ایک زو ر دار جھٹکا لگا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ۔

About admin

Check Also

وکلا آئندہ ہڑتال نہیں کرینگے, چیف جسٹس

قانون کے دائرے میں سب کو با ت کی اجازت ، حکومت سخت سائبر قوانین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: