سرگودھا

قانون پر عمل: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت 8اضلاع کی جائزہ رپورٹس صوبائی حکومت کو ارسال ،اکثر افسر آڑھتیوں کے ریٹ ہی فائنل کرنے لگے ، ڈپٹی کمشنر ز کو سخت اقدامات کی ہدایت
سرگودھا سمیت 8اضلاع میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی اور پرائس کنٹرول میکنزم سے انتظامی افسروں کی لا علمی کے حوالے سے جائزہ رپورٹس صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی،جس میں ہونیوالے انکشافات نے عملدرآمد کی قلعی کھول دی،انڈسٹری کامرس اینڈ انویسٹمنٹ حکومت پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی طرف سے بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انتظامی افسر پرائس کنٹرول میکنزم کی دستاویزات میں اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کے حوالے سے دیئے گئے قانون کو یکسر نظر انداز کر کے روزانہ کی بنیاد پر وہی ریٹس مقرر کرتے ہیں جو آڑھتی حضرات انہیں دیتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ اشیا کی قیمتوں میں توازن پیدا نہیں ہو سکا،عوامی ریلیف کی بجائے افسران کی توجہ صرف سب اچھا کی رپورٹ دینے پر ہے اور پرائس کنٹرول میکنزم افادیت پید ا نہیں کر سکا،دوسری طرف سرگودھا ، قصور، شیخوپورہ، میانوالی، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی بڑی تعداد کے غیر سنجیدہ رویے اور ناقص عملدرآمد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ز کو سخت اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: