Home / پاکستان / فیصل آباد, چنیوٹ میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا, پنجاب میں 30 فیصد آبادی کو صحت کارڈ دیا جائیگا: عثمان بزدار

فیصل آباد, چنیوٹ میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا, پنجاب میں 30 فیصد آبادی کو صحت کارڈ دیا جائیگا: عثمان بزدار

لاہور (سپیشل رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد اور چنیوٹ کیلئے صحت انصاف کارڈ کے اجرا کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں فیصل آباد اور چنیوٹ کے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے ۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے تقریباً 70 لاکھ خاندان اور ساڑھے 3 کروڑ افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے ۔ صوبے کی تقریباً 30فیصد آبادی کو اس کارڈ کے ذریعے ہیلتھ کور حاصل ہو گا۔ فیصل آباد کی 22 فیصد آبادی کا صحت انصاف کارڈ کے ذریعے مفت علاج ہوگا۔ چنیوٹ کی 23 فیصد آبادی صحت انصاف کارڈ کے ذریعے مفت علاج سے مستفید ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے کے نادار طبقات حکومت کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ انہیں باعزت انداز میں علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈایسا شاندار منصوبہ ہے جس کی ملکی تاریخ میں شاید کوئی مثال نہ ہو۔عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پناہ گاہ کا منصوبہ بے مثال ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر ہیلتھ کارڈ ہولڈر اور اس کے خاندان کا معیاری پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج ہوگا۔ ہیلتھ کارڈ کی حد7 لاکھ 20 ہزار روپے تک ہے ، ضرورت کے تحت اسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے ۔ہیلتھ کارڈ کے مریض کو ہسپتال لانے اور لے جانے کیلئے کرایہ بھی حکومت ادا کرے گی۔صحت کارڈ کے ذریعے حادثات سمیت آٹھ امراض کی صورت میں مفت علاج میسر ہو گا۔ ابتدائی علاج معالجے کے بعد مریض کو فری فالو اپ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ہیلتھ کار ڈ کے ذریعے ہر قسم کی ایمرجنسی، سرجری اور ماں اور بچے کی صحت سے متعلق طبی مشاورت مفت ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فیصل آباد ڈویژن میں تقریباً 500ترقیاتی منصوبے رکھے گئے ہیں ۔فیصل آباد ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 152 ارب کی خطیر رقم صرف ہوگی۔فیصل آباد شہر کیلئے “ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ” میگا پراجیکٹ ہے ۔واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 19 ارب 33 کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے نہ صرف سیم سے بچاؤ میں مدد ملے گی بلکہ آبپاشی اور پینے کیلئے پانی بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ بنائیں گے ۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ انسانوں پر سرمایہ کاری سے پاکستان مضبوط ملک بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں 4 لاکھ 11 ہزار خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ چنیوٹ میں 88 ہزار خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ مہیا کئے جا رہے ہیں۔ بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال فیصل آباد میں جدید آئی سی یونٹ کا افتتاح کیا۔نئے آئی سی یونٹ میں جدید ترینمشینری اور طبی آلات نصب کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی جامعہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ عثمان بزدارنے نجی ٹی وی چینل کے نیوز ایڈیٹر حنیف عاصم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

About admin

Check Also

وکلا آئندہ ہڑتال نہیں کرینگے, چیف جسٹس

قانون کے دائرے میں سب کو با ت کی اجازت ، حکومت سخت سائبر قوانین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: