Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
عیدالاضحی کے کانٹی جنسی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا - آرسی ویب نیوز
پاکستان

عیدالاضحی کے کانٹی جنسی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا عبدالغفار کی ہدایت پر عیدالاضحی کے کانٹی جنسی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، مختلف علاقوں میں عملے کا ڈیوٹی روسٹر فائنل کرنے کے ساتھ ساتھ ہنگامی بنیادوں پر تشہیری و آگاہی مہم شروع کر دی گئی، کینٹ ایریا کے تمام وارڈز میں جگہ جگہ بینرز و بورڈز آویزاں کر دیئے گئے جن پر درج ہدایات پر عملدرآمد کیلئے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے ، ڈیوٹی روسٹر کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ عملہ صبح چھٹیوں کے ایام میں صبح سات بجے سے رات دس بجے تک ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ہوگا، ہر گھر سے شاپر اٹھانے اور فضلہ جات کو ٹرنچنگ گراؤنڈ تک پہنچانے کیلئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،جبکہ کنٹرول روم کے ایمرجنسی نمبرز بھی تمام جگہوں پر واضح آویزاں کئے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی بھی شکایت کی صورت میں آسانی ہواور صورتحال قابو میں رہے ،اس ضمن ایگزیکٹو آفیسر عبدالغفار نے آپریشن کنٹرولنگ سٹاف اور فیلڈ ٹیموں پر واضح کیا ہے کہ عید الضحیٰ کے کانٹی جنسی پلان پر حسب سابق مکمل عملدرآمد کروایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: