Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
عوام کو خالص غذا کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائینگے: بزدار - آرسی ویب نیوز
پاکستان

عوام کو خالص غذا کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائینگے: بزدار

یہ عناصر رعایت کے مستحق نہیں، کارروائی کیلئے کوئی دبائو خاطر میں نہ لائیں،ملاوٹ کے سدباب کیلئے ہرضروری قدم اٹھائیں مخالفین کی خواہشات کے برعکس حکومتی اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے فنڈز مختص کر دئیے :وزیر اعلیٰ

لاہور(سیاسی رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غذا میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام کو خالص غذا کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جائیں گے ۔اپنے احکامات میں ا نہوں نے کہا کہ ملاوٹ کے سدباب اور فوڈ سیفٹی کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے ۔ کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنے والے عناصر عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ،مافیا کے خلاف مہم میں کوئی دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے ۔ ادھر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ مخالفین کی خواہشات کے برعکس حکومتی اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ،غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی امیدیں خاک میں مل گئیں،سیاسی یتیم یاد رکھیں حکومت مدت پوری کرے گی،اتحادیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں،ہمارا اتحاد ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مستحکم ہے ۔ عثمان بزدار کا کہناتھاکہ عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا مقدم ہے ۔ عوامی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے ۔ایک جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کرنیو الوں کو حقیقی اعداد و شمار دیکھ کر بات کرنی چاہیے ، سابق حکومت لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں متعدد منصوبے ادھورے چھوڑ گئی،صوبے کے ہر شہر اور ہر حصے کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتے ہیں۔عوام کی ضرورت کو مدنظر ر کھ کر ترقیاتی منصوبے بنائے گئے ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات کے تعین کیلئے پہلی مرتبہ منتخب نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کیا ،انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے انتظامی تیاریاں مکمل ہیں،فنڈز مختص کئے جا چکے ہیں، سیکرٹریٹ جلد قائم ہو جائے گا۔وزیراعلیٰ نے سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں پاکستانی مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: