Home / کھیل / عمراکمل نے میچ فکسنگ کی حالیہ پیشکش کا بھانڈا پھوڑ دیا

عمراکمل نے میچ فکسنگ کی حالیہ پیشکش کا بھانڈا پھوڑ دیا

برامپٹن(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں میچ فکسنگ کی حالیہ پیشکش کا بھانڈا پھوڑ دیا جن کا دعویٰ ہے کہ ایک سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر نے انہیں بدعنوانی پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔ عمر اکمل نے اس واقعہ کی بابت پی سی بی اور گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا ایونٹ کی انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا کہ انہیں ایک سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے بدعنوانی کی پیشکش کی گئی تھی جس کے بعد کینیڈین لیگ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ونی پیگ ہاکس کیلئے کھیلنے والے عمر اکمل کو ایسے افراد سے دور رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان سے دوبارہ کوئی رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ اس بارے میں فوری اطلاع دیں۔ میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمر اکمل کو بدعنوانی کی مبینہ پیشکش امریکہ میں مقیم سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر کی جانب سے کی گئی۔

About admin

Check Also

ڈیل اسٹین اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ

جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل اسٹین پاکستان سپر لیگ سیزن پانچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: