کھیل

عبدالرزاق کی پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے امیدیں وابستہ

کراچی کنگز کیخلاف آج اہم میچ میں کامیابی کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی،بالنگ کوچ

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالنگ کوچ اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو امید ہے کہ پی ایس ایل فائیو میں ان کی ٹیم اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہے لیکن اسے اتوار کو کراچی کنگز کیخلاف میچ میں کامیابی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے بعد عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ عروج کی جانب بڑھتے ہوئے ایونٹ پی ایس ایل کو کورونا وائرس نے جکڑ لیا اور عالمی سطح پر متاثر ہونے والے کھیلوں کے دیگر مقابلوں کی طرح اس میں بھی مسائل کا سامنا رہا لیکن وہ سفری مشکلات کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی خراب کارکردگی کیلئے مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتی جسے کراچی کنگز کیخلاف کامیابی کے ساتھ لاہور قلندرز کی آخری میچ میں شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔ سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ان کے پلیئرز کو عمدہ کارکردگی کی ضرورت ہے اور آئندہ ایڈیشن کیلئے وہ کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے زیادہ بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے جس کا آئندہ برس مزید بہترانداز سے انعقاد ہوگا۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ سخت محنت کا تقاضا کرتی ہے اور توجہ ہٹ جائے تو کارکردگی اثر انداز ہوتی ہے لہٰذا نوجوان کرکٹرز سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی نے انہیں بالنگ کے شعبے میں کوئی ذمہ داری دی تو وہ اپنا کردار موثر طور پر انجام دیں گے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: