Home / کاروبار / عالمی نمائش میں بڑے پیمانے پر سودے ہونگے :کارپٹ مینو فیکچررز

عالمی نمائش میں بڑے پیمانے پر سودے ہونگے :کارپٹ مینو فیکچررز

لاہور (کامرس رپورٹر )پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اورکارپٹ کی عالمی نمائش کے چیف آرگنائزراعجاز الرحمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی 37ویں عالمی نمائش کو سبوتاژ کرنے کیلئے ستمبر میں کارپٹ کی نمائش کے انعقاد کا اعلان کر دیا، جس کے بعد غیر ملکی خریداروں او رمندوبین کی درخواست پر پاکستان میں منعقدہ عالمی نمائش کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے ۔اب یہ نمائش 26سے 28ستمبر کے بجائے 15سے 17اکتوبر کولاہور میں ہو گی۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،سینئر رہنما عبد اللطیف ، سینئر ممبر ریاض احمد سمیت دیگر شریک ہوئے ۔اعجاز الرحمان نے کہا کہ امسال بھی بھارت نے ہماری نمائش کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم اسے چیلنج کے طور پر لیں گے ۔ ہماری کارپٹ مصنوعات کی پوری دنیا میں مانگ ہے ، امید ہے کہ امسال بھی بڑے پیمانے پر سودے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب ہمارا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہے تو تمام اداروں کو ایسوسی ایشن کی سرپرستی کرنی چاہیے ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جلد فنڈز کا اجرا کرے ۔

About admin

Check Also

این ٹی ڈی سی کا بینکو ں سے 6.4ارب قرض کے حصول کا معاہدہ

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ نے ونڈ پاور پراجیکٹس سے 956 میگاواٹ بجلی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: