Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/rcnews/public_html/wp-content/themes/jannah/functions.php on line 74
طیب اردوان امت مسلمہ کی جرات کی علامت ہیں:شہبازشریف - آرسی ویب نیوز
پاکستان

طیب اردوان امت مسلمہ کی جرات کی علامت ہیں:شہبازشریف

مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستانی قوم ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو آمد پر خوش آمدید کہتی ہے

اسلام آباد ،لاہور(سیا سی رپورٹر، اپنے سیاسی رپورٹر سے ،سیاسی رپورٹر سے )مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستانی قوم ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو آمد پر خوش آمدید کہتی ہے ،اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ نوازشریف کے علاج معالجے کے باعث لندن میں ہوں، آپ اور آپ کے وفد کے لئے نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہیں،صدر اردوان امت مسلمہ کی حمیت وغیرت اور جرات کی علامت ہیں،پاکستان اور ترکی دو بااعتماد بھائی ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں محبت، اخوت اور اعتماد کا رشتہ ہے ،مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر صدر اردوان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، پارلیمان آمد پر مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن اراکین صدر اردوان کا شایان شان استقبال کریں گے ،ادھر شہباز شریف نے بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی صحت یابی کے لئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے ، صدر ن لیگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی چلتا پھرتا پاکستان ہیں، ان کی شدید علالت پوری قوم کے لئے باعث پریشانی و فکر ہے ،وہ مرد درویش اور مرد آہن ہیں، ہم انہیں اپنے سر کا تاج سمجھتے ہیں ، حکومت پاکستان سید علی گیلانی کے بیرون ملک علاج کے لئے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: