کاروبار

صنعتوں کیلئے لینڈ کنورژن چارجز میں کمی کرنیکا مطالبہ

موجودہ صنعتوں کو بغیر کسی فیس کے ریگولرائز کیا جائے ،صدر لاہور چیمبر

لاہور(این این آئی )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ صنعتوں کیلئے لینڈ کنورژن چارجز میں فوری طور پر کمی لائے اور موجودہ صنعتوں کو بغیر کسی فیس کے ریگولرائز کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو لکھے ایک خط میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ موجودہ لینڈ کنورژن چارجز بہت زیادہ ہیں اور صنعتیں انہیں ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتیں ۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 2004میں زمینی حقائق کو مد نظر رکھے بغیر لاہور کا ماسٹر پلان متعارف کرایا گیا تھا۔ 90ء کی دہائی کے شروع میں پنجاب حکومت نے دیہی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ پلان کے تحت شہر (چونگی) سے باہر صنعتی یونٹ قائم کرنے کی اجازت دی تھی ، جس کے نتیجے میں لاہور شہر اور اس کے گردو نواح میں بڑی تعداد میں صنعتیں قائم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ موجودہ صنعتی یونٹس کو بغیر کسی فیس اور کنورژن چارجز کے ریگولرائز کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نئے تجویز کردہ کنورژن چارجز انتہائی زیادہ ہیں جنہیں صنعتوں کیلئے فوری طور پر 1%کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
%d bloggers like this: