Home / کاروبار / سیاسی بے یقینی،نئی سرمایہ کاری سے گریز:سٹاک ایکسچینج 785پوائنٹس گر گئی

سیاسی بے یقینی،نئی سرمایہ کاری سے گریز:سٹاک ایکسچینج 785پوائنٹس گر گئی

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز غیرمعمولی مندی رہی۔کے ایس ای100انڈیکس8 بالائی نفسیاتی حدیں کھوبیٹھا۔ مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے ایک کھرب27ارب سے زائدڈوب گئے ۔کاروباری حجم 13.06فیصدزائدرہا جبکہ 89.17فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس اور دیگرانسٹیٹیوشنز کی جانب سے توانائی،کیمیکل، سیمنٹ، فوڈز، سٹیل و دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز12پوائنٹس کے اضافے سے ہوا۔ایک موقع پر 100انڈیکس 33882پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔بعدازاں سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور انہوں نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ کر اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس785پوائنٹس کی کمی سے 33084پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس397پوائنٹس کی کمی سے 15431پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1314پوائنٹس کی کمی سے 53274پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس469پوائنٹس کی کمی سے 23984پوائنٹس پربندہوا۔ سرمایہ کاری کی مالیت گھٹ کر 65کھرب 11ارب روپے رہ گئی ۔مجموعی طورپر351کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،313میں کمی جبکہ 13میں استحکام رہا۔

About admin

Check Also

جرمن کمپنیاں پاکستان میں دلچسپی لے رہی ہیں:ڈاکٹر فیصل

پاکستانی تاجرروابط بڑھا کر جوائنٹ وینچر ز کے مواقع تلاش کریں،سفیربرائے جرمنی اسلام آباد (این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: